خضدار، منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد برآمد
خضدار(بیورورپورٹ) ایس ایچ او سٹی اور ایس ایچ او صدر کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیاں دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جکھرانی کی منشیات کے خلاف جاری مہم میں ایس ایچ او سٹی غلام مصطفی رند نے بدنام زمانہ منشیات فروش بشیر احمد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے ایک کلو 50 گرام پختہ چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 84/2024 u/s CNSA9(1)3C PS تھانہ سٹی میں درج کرکے کاروائی شروع کردی جبکہ ایس ایچ او صدر تھانہ خضدار محمد صالح رند نے بھی بدنام زمانہ منشیات فروش نصراللہ کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک کلو 150گرام پختہ چرس برآمد کر کےمقدمہ درج نمبر 43/2024 u/s CNSA9(1)3C تھانہ صدر میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے خضدار پولیس کاعزم ہے کہ منشیات ایک لعنت ہیں اسکے خلاف کاروائیاں مزید تیز جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments


