زیدی سے برآمد سر بریدہ لاش کا معمہ حل، ملزم گرفتار

خضدار (نماٸندہ خصوصی) دوروز قبل زیدی میں شعیب نامی شخص کا گلہ کاٹ کر قتل کرنے والے گرفتار۔آلہ قتل خنجر اور مقتول کا موبائل بھی برآمد تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل زیدی M8 روٹ پر ایک گاڈی سے ایک لاش برآمد ہوا جس کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹا گیا تھا اس واقعہ کے بعد لیویز فورس نے کئی مقامات پر چھاپہ لگا کر مختلف بندوں کو تفتیش کےلیے گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش اور لیویز انٹیلی جنس کی مدد سے ایک قاتل کا سراغ مل گیا جس پر رات گئے زیدی کے ایریا میں خضدار لیویز فورس نے چھاپہ مارکر ایک ملزم صدام حسین ولد حاجی قمرالدین کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا اور ملزم کے انکشاف پر ان کے ساتھی نعمت اللّٰہ ولد عبدالرحمٰن کو ,کوشک سے گرفتار کر لیا گیالیویز نے ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں