قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
قلعہ عبداللہ(صباح نیوز)قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،خبر کے مطابق قلعہ عبداللہ پیرعلیزئی میں مسلح افرادنے گاڑی میں سوار عبدالناصر کاکوزئی نامی شخص پر فائرنگ کرموقع سے فرار ہو گئے ، فائرنگ کے نتیجے میں عبدالناصر کاکوزئی موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ جاں بحق شخص کی لاش ہسپتال پہنچا کر ضروری کا رروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ، مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


