منظور پشتون سمیت پی ٹی ایم کے 7رہنماؤں کے بلوچستان داخلے پر پابندی

کوئٹہ: وزارت داخلہ کے الگ الگ نوٹیفیکشنز کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتون ایم این اے محسن داوڑ، ایم این اے علی وزیر، عارف وزیر،ثنا اعجاز ڈاکٹر سید عالم اور عبداللہ ننگیال کے بلوچستان کے تمام اضلاع میں 60ایام کے لیے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی ایم کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں 29مارچ کو جلسہ کا علان کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں