پنجگور میں تعلیمی اداروں کی عدم فعالی کیخلاف بی ایس او (بچار) کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

پنجگور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بچار) پنجگور زون کے زیر اہتمام پنجگور لاء کالج پنجگور ڈیجیٹل لائبریری کی عدم فعالی دیہی علاقوں کے سکولوں کی بندش کے خلاف ایک احتجاجی ریلی اللہ اکبر چوک سے نکل کر مین شاہراہوں سے گشت کرتے ہوئے قلم چوک میں جلسے کی شکل اختیار کیا گیا احتجاجی ریلی کی قیادت بی ایس او بچار کے مرکزی رہنماء عامر بلوچ پنجگور زون کے صدر یحیئ بلوچ، شاہ دوست رھچار بی ایس او بچار کے رہنماء بانک حمیدہ بلوچ سول سوسائٹی کے رہنماء فہد آصف بلوچ ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماء حاجی ایوب بلوچ نے کیا احتجاجی ریلی میں یونیورسٹی کالجز سکولوں کےطلباء طالبات سیاسی رہنماؤں سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کیا احتجاجی ریلی کے شرکاء سے بی ایس او (بچار)کے مرکزی رہنماء کامریڈ عامر بلوچ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے حاجی محمد ایوب بلوچ سول سوسائٹی کے فہد آصف بلوچ بی ایس او بچار کے بانک حمیدہ بلوچ شاہ دوست رھچار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں تعلیمی اور تعلیم سے منسلک اداروں کی عدم فعالی اور زبوں حالی انتہائی تشویشناک عمل جس سے ہمارے نوجوان نسل کی مستقبل تباہ ہورہا ہے لاء کالج پنجگور کی قیام کو عرصہ گزرچکا ہے مگر تاحال غیر فعال ہیں اور نشے کے عادی افراد کی اماچ گاہ بنا ہوا ہے تعلیمی اداروں سے قوموں کی مستقبل اور نوجوان نسل کی امیدیں وابستہ ہیں ایسی طرح پنجگور میں ہر شہر اور گلی میں لائبریریاں قائم کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل لائبریری کے نام سے ایک ادارے کی قیام عمل میں لیا گیا ہے نہ تو ڈیجیٹل لائبریرین فعال ہے اور نہ ہی دیگر شہر کے اندر لائبریریاں کو فکشنل کیا گیا ہے بشتر لائبریریاں یاتو بیھٹک کے طور پر استعمال ہورہے یا بھیڑ بکریوں کی استعمال میں ہیں جو تعلیم یافتہ معاشرے کیلئے لحمہ فکریہ سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم موجودہ دور میں ایک ضرورت بن چکی ہے لیکن پنجگور میں ہمارے دیہی علاقوں کے اکثر وبیشتر سکول بند پڑھے ہیں جس سے ہمارے تعلیم پر برے اثرات پڑہ رہے ہیں اور بچوں تعلیم سے دور ہوتے جارہے ہیں پنجگور کو ہمیشہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ شہر کے نام سے پہچانا جاتا ہے لیکن گزشتہ کہی سالوں سے ایک منظم سازش کے تحت پنجگور میں تعلیمی سرگرمیوں کو محدود بنا کر عدم توجہی کا شکار بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ لاء کالج پنجگور ایک اثاثہ ہے اسکی عدم فعالی ایک سازش ہے دنیا اور ملک کے تمام لاء کالجز یونیورسٹیوں کے ماتحت چلایا جارہا ہے پنجگور میں ایک فعال یونیورسٹی موجود ہے لاء کالج کو یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے ماتحت لاکر لاء کالج کو فعال کیا جاسکتا ہے بی ایس او (بچار) سول سوسائٹی آل پارٹیز نے وزیر اعلی بلوچستان چیف سکیرٹری بلوچستان سکیرٹری تعلیم سکیرٹری کالجز سمیت اعلی عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجگور میں لاء کالج ڈیجنٹل لائبریری سمیت پنجگور کے تمام دیگر لائیبریوں کی عدم فعالی اور دیہی سکولوں کی بندش کا نوٹس لیکر انکی بحالی کیلئے اقدامات کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں