خضدار،مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچانےکیلئے سپرے جاری
خضدار(بیورورپورٹ) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک وحیوانات ڈاکٹر محمد انور زہری نے کہا ہیکہ عیدالاضحی قریب آتے ہی عید قربانی خدیدنے کیلئے لوگ مال ومویشی منڈیوں کارخ کررہے ہیں خضدار بکرا منڈی میں کانگو وائرس جیسے موذی مرض کے خلاف پیشگی لائیوسٹاک بلوچستان کے صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ, سیکٹریری لائیوسٹاک بلوچستان محمد طیب لہڑی, ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرفاروق ترین ,ڈویژنل ڈائریکٹرڈاکٹر بشیراحمد کے خصوصی ہدایت پر خضدار بکرامنڈی میں روزانہ کی بنیاد پر پورے بکرا پیڑی کوپیشگی کانگو وائرس اور دیگر جانوروں میں پائے جانے والے بیماریوں کے خلاف اسپرے کیاجارہاہے کانگو وائرس ایک خطرناک بیماری ہے اگر اس وائرس کی تشخیص بروقت ہوجائے تو اسکا علاج کچھ ادویات کی مدد سے ممکن ہے جن سے وائرس کو فوری ختم کیاجاسکتا ہے اگر تشخیص میں تاخیری حربہ ہوتو یہ بیماری مہلک ثابت ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک خضدارڈاکٹر محمد انور زہری نے بکرامنڈی خضدار میں لائیوسٹاک کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ بکرامنڈی میں جانوروں کےلئے لگائے حفاظتی کیمپ کا معائنہ کیا۔ اور اس موقع پر لائیوسٹاک کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر خضدارڈاکٹرنذیراحمد مینگل,ڈاکٹر سکندرعلی اور دیگر اسٹاف بڑی تعدادمیں موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک خضدارڈاکٹر محمد انور زہری نے کہا ہیکہ خضدار بکرا منڈی سمیت کہیں بھی کانگو وائرس کی بیماری کی تشخصیں نہ ہوسکا ہے ہماری ٹیمیں تمام ڈسٹرکٹ سمیت تحصیلوں میں 24 گھنٹے موجودہے وہ روزانہ کی بنیاد پر کانگووائرس سمیت دیگربیماریوں کے خلاف پیشگی اسپرے کیاجارہا ہے انہوں نے کہا محکمہ لائیوسٹاک کے صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ, سیکٹریری لائیوسٹاک طیب لہڑی کے خصوصی ہدایت پرایڈوائزری جاری کردی گئی ہے جس میں عیدالاضحی کے قریب آتے ہی کانگو وائرس کے ممکنہ کیسز کے پیشگی روک تھام کیلئے پورے ڈسٹرکٹ خضدارمیں مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے آگاہی مہم کی ہدایت کی گئی یے انہوں نے کہا الحمد اللہ اب تک ڈسٹرکٹ خضدار میں کانگو وائرس کی بیماری کی کوئی تشخیص نہ ہوسکاہے محکمہ لائیوسٹاک خضداراپنے پوری زمہ داریوں کے ساتھ روزانہ کی بیناد پر بکرا پیڑیوں میں حفاظتی اسپرے کیاجارہا ہے اور بکرامنڈی میں ہماری ٹیمیں جانوروں کا بغورمعائنہ کررہے ہیں ان شاءاللہ کانگو وائرس سمیت دیگر موذی مرض کے خلاف پیشگی اسپرے مہم جاری ہے اور ان شاءاللہ تعالی عیدالاضحی کے بعد تک یہ اسپرے مہم جاری رہے گی۔


