کرپشن کی نشاندہی پر برطرف ڈی جی محکمہ خوراک بلوچستان عہدے پر بحال

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈائیریکٹر جنرل محکمہ خوراک ظفراللہ کو عہدے پر بحال کر دیا۔ عدالت نے سیکرٹری محکمہ خوراک کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو اگلی سماعت بمورخہ 12 جون 2024 کو طلب کرلیا۔ عدالت نے سیکرٹری محکمہ خوراک کو گندم خریداری کرنے سے روک دیا۔ دریں اثنا نصیر آباد ڈویژن کے باردانہ اسکینڈل کے متاثرین ایجنٹ عالمگیر جعفر کی تلاش اور اپنے لوٹے ہوئے 25 کروڑ واپس لینے کیلئے سرگرداں ہیں۔ جبکہ مقامی اناج منڈی میں مکمل سناٹا چھایا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں