پی بی 7 ہرنائی، زیارت کے 12 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی ویری فیکشن
ہرنائی (رپورٹ: عزیزمری) گزشتہ روز عدالت کی جانب سے پی بی 7 ہرنائی، زیارت، سنجاوی کے 12 پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کے انگوٹھوں کی ویری ویکشن کے آڈر جاری کر دیے گئے، جے یو آی کے کارکنوں اور اتحادیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مذکورہ حلقے سے جب خلیل الرحمن دمڑ کامیاب ہوچکے تھے تو مخالف نور محمد دمڑ نے مذکورہ پولنگ اسٹیشوں پر دوبارہ ووٹنگ کے آرڈر کروائے اور اس طرح الیکشن کمیشن نے خلیل الرحمن دمڑ کی جیت کو ہار اور نور محمد دمڑکی ہار کو جیت قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا جب ووٹنگ ہوئی تھی تو ہرنائی سے سینکڑوں کی تعداد میں نورمحمد دمڑ کے حمایتی سنجاوی گئے اور وہاں مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ کاسٹ کیے جس کا ذکر وہ خود مختلف محفلوں میں کرتے گئے، اب اگر ان پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی ویری فیکشن کی گئی تو صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کی کرسی شدید خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔


