چمن،افغان باڈر تجارتی سرگرمیو ں کیلئے عیدتک کھول دیا گیا

چمن:آل پارٹیز اور لغڑی اتحاد چمن کے دھرنے کے باعث ایک ما ہ سے بند پا ک افغان با رڈر کوایک مر تبہ پھردوطرفہ تجا رتی سر گر میوں کے لئے کھول دیا گیا۔بدھ کے روزپا ک افغان بارڈر کو آل پارٹیز اور لغڑی اتحاد کی جا نب سے کھول دیا گیا جس کے بعد دو نوں ملکوں کے ایکسپورٹ اور امپورٹ ما ل سے لدے ما ل بر دار کنٹینرز اور ٹرکوں کی آمد و رفت بحال ہو ئی با رڈر کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ آل پا رٹیز،لغڑی اتحا د و دیگر کی جا نب سے کیا گیا تھا جنہوں نے پیدل آ مد و رفت پر پا بندی کے خلا ف با رڈر شا ہراہ پر احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا دے رکھا تھا چمن بارڈر شاہراہ پر ایک ماہ بعد ٹریفک بحال ہو نے سے امپورٹ ایکسپورٹ سمیت نیٹو سپلائی بحال ہوئی ہیذرا ئع کے مطابق چمن دھرنا کمیٹی اوراے این پی کے رکن صو با ئی اسمبلی با رڈر کھولنے کے فیصلے سے متفق ہوئے تھے دھر نا کمیٹی کے مطابق بارڈر شاہراہ عید تک کھلا رہیگا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔کمیٹی کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ چمن با رڈر شاہراہ کھولنے کا فیصلہ تاجروں کو درپیش نقصانات کے پیش نظر کیا گیا۔ تا ہم بارڈر شاہراہ کے ایک سائیڈ پر دھرنا بدستور جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں