قربانی سے 4 دن پہلے غریب کی قربانی کردی گئی، شیخ رشید احمد

لاہور( آئی این پی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 38کھرب کے اضافی ٹیکس کا آئی ایم ایف کا گلہ گھونٹ بجٹ پیش کر دیا گیا ہے ،قربانی سے 4روز پہلے غریب کی قربانی کر دی گئی ہے ،شہباز شریف کا تیسرا بجٹ تھاجس میں ریلیف کی بجائے عوام کو تکلیف دی گئی ۔ اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اس بجٹ کے خلاف کیا کردار ادا کرتی ہے ،معاشی طور پر مرے ہوئے لوگوں کو مزید مار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں