ژوب میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی

ژوب(مانیٹرنگ ڈیسک)ژوب کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے شیخ محلہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 14 سالہ بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں