کیلیفورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے باعث 2 افراد ہلاک

نیویارک (صباح نیوز)کیلیفورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے بتایا کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔حکام نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ سین برنارڈینو کانٹی کے مغربی سرے میں واقع شہر چینو کے قریب لاک ہیڈ ایل 12 طیارے کے حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments