کوئٹہ، کار چور گروہ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار ،4 مسروقہ گاڑیاں برآمد
کوئٹہ (صباح نیوز)صدر پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کےسرغنہ سمیت تین کارندوں کو گرفتار کرکے چار گاڑیاں اوستہ محمد سے برآمد کر لی ۔مالکان نے اپنی گاڑیاں شناخت کر لی۔پولیس کے مطابقایس ایچ او صدر تھانہ عبدالحئی گرانی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ معشوق اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ سی چیک روڈ کے قریب موجود ہے جس پر دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 20سے زائد گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ چوری شدہ گاڑیوں کو ہزار گنجی اڈے لے جاتے اور وہاں ان جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرتے ہیں تین گاڑایں ایک ماہ قبل بروری کے علاقے ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی ٗ اے ون سٹی اور بروری روڈ سے جبکہ ایک گاڑی امیر محمد شہید تھانے کی حدود سے چوری کی جو اوستہ محمد لے جا کر فروخت کی ملزمان کی نشاندہی پر ایس ایچ او نے دیگر ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز اوستہ محمد میں کارروائی کرتے ہوئے چاروں گاڑیاں برآمد کر کے کوئٹہ منتقل کی پولیس نے بتایا کہ گروہ کے سرغنہ معشوق کو 2021نیوسریاب پولیس نے گیارہ گاڑیاں چوری کرنے پر گرفتار کیا تھا جبکہ عدالت نے اسے جیل بھیج دیا تھا 2023میں جیل سے باہر آتے ہی دو بارہ گروپ بنایا اور گاڑیاں چوری کرنا شروع کی مزید گاڑیوں کی برآمد کیلئے ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہےپولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے گزشتہ روڈ برآمد کی جانے والی گاڑیوں کےمالکان کو اپنے دفتر بولا کر گاڑیوں کی شناخت کرائی جس پر ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے رہائشی محمد عارف ٗ اے ون سٹی کے رہائشی عبدالوہاب اور ایڈووکیٹ جنرل کے آفس کے افسر نے اپنی گاڑیاں شناخت کر لی پولیس نے بتایا کہ مزید قانونی کارروائی کے بعد گاڑیاں مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔


