تربت زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا
تربت (نمائندہ انتخاب )تربت شہر کے علاقے میں عطا شاد ڈگری کالج کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ ان دھماکوں کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔تربت میں ڈگری کالج روڈ کے قریب شہر کے حساس مقام پر دہماکوں کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ذرائع کے مطابق تاہم دھماکوں کے اصل مقام کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ دھماکوں کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مزید معلومات حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان یا نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم صورت حال کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پُر سکون رہیں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ علاقے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ دھماکوں اور فائرنگ کی وجوہات اور اس کے پیچھے کار فرما عناصر کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔


