زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی)زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو زیارت میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے لیویز سپاہی گل زمان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں