دشت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی
دشت (صباح نیوز)دشت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے دو افراد پر اندادھن فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے ، فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا ۔زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقع کی مزید تحقیقات لیویز کر رہی ہے ۔
Load/Hide Comments


