شاہرگ، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق

ہرنائی (نامہ نگار ) ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ میں کول مائن میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن باچا حسین ولد بحر کرم سکنہ ضلع اپر دیر خیبر پختونخواہ جان بحق ہوگیا۔کانکنوں نے لاش کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کردیا۔ جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے بھیج دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں