صالح بھوتانی کے گھر پر چھاپے کیخلاف آغا عمر اور جہانزیب مینگل کا اسمبلی اجلاس سے و اک آﺅٹ

حب(نمائندہ انتخاب) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سابق سینئر وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کے حب میں گھر پولیس پولیس کے چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف اراکین صوبائی اسمبلی آغاز عمر احمد زئی میر زابد ریکی اور میر جہانزیب مینگل نے گذشتہ روز اسمبلی اجلاس کے دروان واقعہ پر اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آﺅٹ کیا واضح رہے کہ تین روز قبل حب میں سردار محمد صالح بھوتانی کی رہاشگاہ پر بی اے پی کارکنان حالیہ دنوں حب دریجی ساکران اور وندر میں دریجی مائن لیز اراضی معاملے کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے تھے کہ حب سرکل پولیس کے تین تھانوں اور اے ٹی ایف کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کاروائی کی اور تین کارکنوں کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں