پسنی میں مسلح افراد نے فشریز کی تحویل میں کھڑے گجہ ٹرالروں کو آگ لگا دی

پسنی (نامہ نگار) پسنی نامعلوم مسلح افراد نے فشریز کی تحویل میں سمندر کنارے کھڑی گجہ ٹرالروں کو آگ لگادی ، فشریز ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح چار بجے کے قریب نامعلوم افراد نے جڈی ہور میں سمندر کنارے کھڑی فشریز کی تحویل میں دو گجہ ٹرالروں کو نذر آتش کردیا ، ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے ٹرالر میں چڑھ کر ڈیوٹی پر مامور فشریز کی سیکورٹی گارڈز کو بھاگنے کو کہا جس کے بعد انہوں نے سمندر کنارے کھڑی دونوں ٹرالروں المکہ اور سفینہ نامی ٹرالروں کو آگ لگادی ، مزکورہ ٹرالروں کو محکمہ فشریز نے سال 2020 کو غیر قانونی ممنوعہ جال کے ذریعے مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے پکڑا تھا ، جن کی کیس عدالت میں سماعت کے بعد عدالت نے دونوں ٹرالروں کو فشریز کی ملکیت قرار دی گئی جو جڈی ہور سمندر کے کنارے کھڑی تھیں جن کو ہفتہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے نذر آتش کردیا، بلدیہ کی فائر برگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھا دیا ، نذر آتش کئے گئے دونوں ٹرالروں کو آگ نے لپیٹ میں لیا ہے جن میں ایک کا 75 فیصد حصہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے ، جبکہ دوسری ٹرالر بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں