میں کوئی تخریب کار نہیں،رات کی تاریکی میں پولیس چھاپے قابل مذمت ہیں، رکن بلوچستان اسمبلی
کوئٹہ (آ ن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری ایس این جی اے ڈی میر لیاقت لہڑی نے پولیس کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کوئی تخریب کار نہیں پولیس کے ساتھ ایک نا خوش گوار واقع پیش آیا جو کہ نہیں ہونا چاہیئے تھا اس کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیے گے اس کے باوجود رات کی تاریخی میں میرے گھر پر چھاپی مارا جس کے بارے میں وزیراعلیٰ اور دیگر حکام کو آگاہ کیا مسئلے کو طول دینے کے خلاف میں ایوان سے واک آﺅٹ کر تا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا میر لیاقت لہڑی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں پولیس اہلکار کے ساتھ ایک واقع پیش آیا جس کے حوالے سے وزیراعلیٰ اور دیگر اراکین صوبائی اسمبلی کو آگاہ کیا اور معاملہ حل بھی ہو گیا لیکن بعد میں رات کی تاریکی میں میری رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری فورس کے ساتھ چھاپہ مارا گیا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا میں اس ایوان کا معزز رکن ہوں میں کوئی تخریب کار نہیں کہ میرے ساتھ اس طرح کا رویہ روا رکھا جائے اور میری تضحیک کی جائے جس کے بعد وہ ایوان سے واک آﺅٹ کر گئے۔


