وڈھ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، تربت کے علاقے آپسر سے لاش برآمد
خضدار، تربت (انتخاب نیوز) تحصیل وڈھ کے علاقہ کلی صالح محمد میں ہفتے کی رات ایک شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ہفتے کی رات کو وڈھ کے علاقہ کلی صالح محمد میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے محمود ولد کفایت اللہ قوم لانگو سنگہ کلی صالح محمد کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ علاوہ ازیں، تربت میں سامان کور آپسر سے لاش برآمد۔ پولیس کے مطابق آپسر کے علاقہ سامان کور سے لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہ ہوسکی۔
Load/Hide Comments


