بولان مائننگ انٹرپرائز کو اپنا استحصالی رویہ ترک کرنا ہوگا، ڈپٹی میئر خضدار

خضدار (نامہ نگار) ڈپٹی میئر خضدار جمیل قادر زہری نے کہاہے کہ بولان مائننگ انٹرپرائز کو اپنا استحصالی رویہ ترک کرنا ہوگا، ہم خضدار کی قیمتی معدنیات مزید لوٹنے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وہ دفاع فیروزآباد کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہناتھاکہ قیمتی معدنیات کے مالک اہلیان فیروزآباد، ایجوکیشن،صحت اور دیگر بنیادی سے سہولیات سےمحروم ہیں۔ایگریمنٹ کے مطابق بولان مائننگ انٹر پرائز علاقہ کے فلاح و بہبود پرکام کرے گی، فیروزآباد کو بنیادی تمام سہولیات فراہم کی جائے گی لیکن بولان مائننگ انٹرپرائز معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے جبکہ جو قیمتی معدنیات معاہدہ میں شامل نہیں کمپنی ان کو بھی نکال کر لےجارہی ہے، ان کے اس عمل کے خلاف اب اہلیان فیروزآباد میدان میں نکل آیاہے۔ ان کے اس دھرنے اور پھر کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اور میں بطور عوامی نمائندہ دفاع فیروزآباد کے ساتھ ہونگے اب ان کی آواز میں ہماری آواز بھی شامل ہے۔ ہم ہرسطح پر بولان مائننگ انٹر پرائز کے استحصالی رویہ اور معاہدہ کی خلاف ورزی کےخلاف جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں