خاران میں فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

خاران(نمائندہ انتخاب)خاران کے علاقے کلی نوتانی میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے کلی نوتانی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے جانبحق اور زخمی شخص دونوں بھائی ہیں اور دونوں بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے رہائشی ہیں جنکی شناخت محمد عیسی ولد محمد ایوب اور عبدالکریم ولد محمد ایوب کے ناموں سے ہوئی جو خاران میں بزگری کرتے تھے تاہم ابتدائی طور پر واقعہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے جبکہ لاش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال خاران منتقل کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں