یورو چیمپیئن شپ 2024، ترکیہ اور نیدر لینڈز کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپیئن چیمپیئن شپ (یورو) کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے آخری روز ترکیہ نے آسٹریا جبکہ نیدر لینڈز نے رومانیہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پہلا میچ نیدر لینڈز اور رومانیہ نے درمیان کھیلا گیا جس میں نیدر لینڈز کی ٹیم واضح طور پر حاوی نظر آئی، 25ویں منٹ میں پہلا گول گاکپو نے اسکور کیا جس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام پر نیدر لینڈز کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔ 83ویں منٹ میں مینویل نے گاکپو کے اسسٹ کی بدولت نیدر لینڈز کے لیے دوسرا گول اسکور کیا جس کے بعد اضافی وقت کے تیسرے منٹ میں مینول کے دوسرے گول نے نیدر لینڈز کو 0-3 سے فتح دلوائی۔ دوسرے میچ میں ترکیہ اور آسٹریا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں میچ شروع ہونے کے پہلے ہی منٹ میں ترکیہ نے گول داغ دیا، ترکیہ کی جانب سے یہ گول میرح دیمیرل نے اسکور کیا جبکہ دوسرے ہاف میں انہوں نے دوبارہ گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلوائی، آسٹریا کی ٹیم نے کھیل میں واپسی ہوئی اور 66ویں منٹ میں مائیکل گریگوریسچ نے گول اسکور کردیا۔ ترکیہ فتح کے قریب تھی اور اضافی وقت کے 5ویں منٹ میں مقابلہ 2-2 سے برابر ہوجاتا لیکن ترکیہ کے 35 سالہ گول کیپر میرت گونک نے شاندار سیو کرکے ترکیہ کو 16 سال بعد یورو ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچایا۔ فٹبال ٹیم کی جیت پر شائقین نے سڑکوں پر نکل کر رات بھر اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منایا۔ جبکہ میدان میں میچ ختم ہونے کے بعد آسٹریا کے کھلاڑیوں پر مایوس تماشائیوں نے پلاسٹک کی بوتلوں سمیت مختلف اشیا پھینکیں، آسٹریا کے کپتان مارسیل سیبٹزر پر سکہ پھینکا گیا جو ان کے چہرے پر لگا۔ واضح رہے کہ 15 جون سے جرمنی میں یوروز 2024 کے مقابلوں کا آغاز ہوا، ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں یورپ کی 24 فٹبال ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ پری کوارٹر فائنل مرحلہ ختم ہوتے ہی کوارٹر فائنل مقابلوں میں آمنے سامنے آنے والی ٹیموں کا بھی اعلان ہوگیا ہے، پہلا میچ 5 جولائی کو رات 9 بجے میزبان ملک جرمنی اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 6 جولائی رات 12 بجے پرتگال اور فرانس کا ٹاکرا ہوگا۔ 6 جولائی رات 9 بجے تیسرے کوارٹر فائنل میچ انگلینڈ اور سوئٹزر لینڈ میدان میں اتریں گی جبکہ 7 جولائی رات 12 بجے نیدر لینڈز اور ترکیہ آمنے سامنے آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں