منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
منگچر (صباح نیوز) خالق آباد منگچر میں فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ لیویز ذرائع کے مطابق جوہان کراس بازار کے قریب کلی گزک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالکبیر ولد حاجی مہم خان قوم محمد حسنی سکنہ تلاری منگچر جاں بحق ہوگیا۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


