زمیندار کا فصلوں میں گھسنے پر گدھی پر تشدد، دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں

جھنگ (انتخاب نیوز) فصلوں میں گھسنے پر زمیندار کی جانب سے گدھی پر بدترین تشدد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زمیندار نے گدھی کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے بچنے کیلئے گدھی بھاگتے ہوئے خاردار تاروں میں پھنس گئی تھی جب کہ گدھی کی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گدھوں پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور حال ہی میں حیدرآباد میں مالک کے تشدد سے ایک گدھے کی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں تھی جسے علاج کیلئے کراچی لایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں