حکومت کا عید پر تین دن کی تعطیلات کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ عیدالاضحٰی کی چھٹیاں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی ہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں آج یکم ذی الحج ہے جبکہ عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ منائی جائے گی۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں عید الضحیٰ کے لیے ضوابط جاری کردیئے گئےہیں۔مظفرآباد سے جاری محکمہ داخلہ کے نو ٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران آزاد کشمیر میں سیاحوں کی آمد پر پابندی رہےگی۔ سیاحتی مقامات اور پبلک پارکس مکمل بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام بازاروں میں سماجی فاصلہ اور ماسک پہننا لازمی بنایا جائےگا۔تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بینک اپنے اوقات کار میں توسیع کرینگے۔ضوابط کی خلاف ورزی پر ضلعی مجسٹریٹس بازار جزوی یا مکمل بندکرسکیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عید گاہ میں آنے جانے والے الگ الگ راستوں کا استعمال یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں