تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

تربت (نمائندہ انتخاب)تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق تربت دشتی بازار مین روڑ پہ واقع جمیل میڈیکل کے سامنے مرغی فروش کی دوکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے باعث مرغ فروش کا کارندہ عابد ولد پیر بخش ساکن ملک آباد کوشک جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں