سندھ کے کچے میں فورسز کا مشترکہ آپریشن، بھیو گروہ کا سرغنہ امداد عرف امدو ہلاک
کندھکوٹ (انتخاب نیوز) کندھ کوٹ درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کے مطابق کندھ کوٹ دوران آپریشن ہلاک ہونے والے ڈاکوﺅں کے 4 ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو بھیو گینگ کے سرغنہ امداد عرف امدو بھیو 50 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ ہلاک ڈاکو امداد عرف امدو بھیو غوثپور کے تین ہندو تاجروں کے اغوا اور پولیس پکٹ پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو جاں بحق اور دو اہلکاروں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا۔ ہلاک ڈاکو امداد عرف امدو بھیو پر سندھ حکومت کی طرف سے 5 لاکھ سر کی قیمت رکھی گئی تھی۔ کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ڈاکوﺅں کے خاتمے اور مغویوں کی بازیابی تک جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


