بلوچستان میں محرم الحرام کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، فون ، انٹرنیٹ بند کرنے کی تجویز

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان میںمحرم الحرام کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی فون انٹرنیٹ کی بندکرنے کی تجویز دیں دیا وزارتِ داخلہ بلوچستان کے زرائع کے مطابق بلوچستان میںمحرم الحرام کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی فون انٹرنیٹ کی بندکرنے کی تجویز وفاق کو ارسال کردیا اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔ حکومت بلوچستان نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی جبکہ 7 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی، مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ کسی بھی ڈیوائس سے بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی عائد ہے۔محکمہ داخلہ نے کہا کہ جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر بھی پابندی ہوگی۔ بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 7 سے 10 محرم الحرام تک ہوگا جبکہ ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں