چمن میں چاقو کے وار، تربت میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

چمن، تربت (صباح نیوز) مختلف حادثات و واقعات میںدو افراد جاں بحق۔ چمن میں معمولی تکرار پر جھگڑا، چاقو کے وار سے حافظ رمضان ولد معزاللہ قوم عثمان زئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔ علاوہ ازیں تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ تربت دشتی بازار مین روڈ پر واقع جمیل میڈیکل اسٹور کے سامنے مرغی فروش کی دکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے باعث مرغ فروش کا کارندہ عابد ولد پیر بخش ساکن ملک آباد کوشک جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں