وزیراعلیٰ بلوچستان کی قدوس بزنجو کو جھاﺅ آواران کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی
کوئٹہ (یو این اے) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آواران شہر اور تحصیل جھاﺅ کی ترقی کے حوالے سے محکمہ بجلی کیسکو کے معاملات پر گفتگو سر فہرست تھی۔ جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سینیٹر میر عبدالقدوس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جھاﺅ آواران کے حوالے سے موجودہ پی ایس ڈی پی میں فنڈز ایڈ کر دیے جائیں گے۔ تحصیل جھا کی بجلی کا جو منصوبہ ہے اس کو موجودہ پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کروا دی ہے، بہت جلد جھا کے عوام کو بجلی کے حوالے سے خوشخبری ملے گی ۔اس کے علاوہ ملاقات میں سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو نے پورے بلوچستان خاص طور پر آواران میں موجود زمباد ڈرائیورز حضرات کے حوالے سے بات چیت کی تو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ انکو جو مشکلات درپیش ہیں وہ بھی فوری طور پر حل کریں گے۔


