پسنی، گزشتہ چند دن میں گرمی اور ہارٹ اٹیک کے باعث 11 افراد جاں بحق

گوادر ( آن لائن)پسنی 20 دن کے دورانیہ میں ہیٹ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور5 مرد شامل ہیںاس سلسلے میں بتایا گیا کہ پسنی میں گزشتہ 20 دنوں کے دوران ہیٹ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ہسپتال اور دوسرے ذرائع سے ملنے والی اعدادوشمار کے مطابق زیادہ تر افراد بلڈ پریشر کی کمی کے باعث لقمہ اجل بنے ہیں۔ تین کے قریب مریض پسنی میں بہتر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے تربت منتقل کراتے وقت جاں بحق ہوئے ہیں۔ شدید گرمی اور شہر میں بجلی کا نہ ہونا بھی اموات کا سبب بن رہا ہے دوسری جانب پسنی شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں