وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ وفاقی وزراء جام کمال خان، اعظم نذیر تارڑ سردار اویس خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک وزیرِ اعظم کے ہمراہ۔وزیرِ اعظم سے کوئٹہ میں بلوچستان کی کابینہ اور ارکانِ پارلیمان ملاقات کریں گے، وزیرِ اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کے کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی اور بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک تاریخی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں