نوکنڈی میں درجہ حرارت 44درجہ سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا
کوئٹہ:محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،دالبندین میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کوئٹہ: تربت اورسبی میں درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گوادر اور پسنی میں 35ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جیونی میں 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کای گیا، سبیلہ اور پنجگور میں درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،قلات میں درجہ حرارت31جبکہ خضدار میں 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بارکھان میں 32کوئٹہ میں 37اور اوڑمارہ میں درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ڑوب میں درجہ حرارت35جبکہ زیارت میں 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔


