گڈانی ،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق
حب(نمائندہ انتخاب ) گڈانی کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،نعشیں حب اسپتال منتقل کر دی گئیں اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق گڈانی کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر پیر اور منگل کے درمیانی شب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار 40سالہ احسان احمد ولد محمد عرفان اور 22سالہ مزمل احمد ولد محمد اکرم جاں بحق ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچ کر نعشوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب میں منتقل کردی حادثے میں جاں بحق دونوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے ۔
Load/Hide Comments


