تمپ سے 13 سالہ لڑکا لاپتہ
تربت(نمائندہ انتخاب)بالیچہ تمپ سے عبید میر جلال خان نامی کم عمر لڑکا لاپتہ، فیملی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ڈھائی بجے کے وقت بالیچہ تحصیل تمپ سے عبید میر جلال خان کو گھر سے لاپتہ کردیا ہے۔نوجوان عبید معروف سماجی شخصیت میر جلال خان نیکی کے فرنزد اور معروف سماجی ورکر زبیر آسکانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔اہل خانہ نے سرکاری حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک کم عمر لڑکا ہے، اگر کسی کو ان سے شکایت تھی تو سرپرستوں کو بتا دیتے ،انہیں لاپتہ کرنا زیادتی ہے۔ لہذا حکام سے گزارش ہے کہ انہیں فوری طورپر رہا کریں۔
Load/Hide Comments


