لندن میں نومولود بچہ بھی کورناوائرس میں مبتلا

کورونا وائرس سے لندن میں نومولود بچہ بھی نہ بچ سکا، پیدائش کے فوری بعد ٹیسٹ کرانے پر بچے میں وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے غیرملکی میڈیا کے مطابق لندن میں ماں نے بچے کی پیدائش سے کچھ دن قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا تھا۔ بچے کی پیدائش کے کچھ ہی لمحے بعد اس کا بھی ٹیسٹ کیا گیا جو کہ پوزیٹیو آیاغیرملکی میڈیا کے مطابق ماں اور بیٹے کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔ ماہرین صحت یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بچے کو وائرس پیدائش سے قبل یا فوری بعد منتقل ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں