لاپتا افراد کے لواحقین نے کوئٹہ ریڈ زون میں دھرنا دیدیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) لاپتا ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے لواحقین نے کوئٹہ ریڈ زون سیکرٹریٹ چوک پر دھرنا دیدیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی لیکن مظاہرین کی بڑی تعداد نے سیکرٹریٹ چوک پر دھرنا دیدیا۔ مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گرفتار کی گئی خواتین کو رہا کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


