کوئٹہ مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف منگچر میں شاہراہ پر دھرنا

منگچر (نمائندہ انتخاب) کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف مظاہرین پر تشدد اور مبینہ گرفتاریوں کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال پر منگچر میں بھی جوہان کراس منگچر بازار کے قریب باب ایریا میں خواتین مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں اس موقع پر مظاہرین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی پر پُرامن مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت عمل ہے جس پر پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہیں ہم تمام گرفتار مظاہرین کی رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں