اوتھل مین بازار کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار، آمدو رفت میں مشکلات

اوتھل(یو این اے ) مین بازار کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگئیں، بازار کی سڑکیں کھنڈر کامنظر پیش کرنے لگیں، سڑکوں میں گھڑے پیدا ہونے کی وجہ سے بارشوں کے دوران مین بازار میں کئی کئی روز تک بارشوں کا پانی کھڑا رہتا ہے اور سڑکوں پر کیچڑ پھیل جاتی ہے.جبکہ عام دنوں گاڑیاں گزرنے اور تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے گردوغبار کا سماں رہتا ہے جسکی وجہ سے دکانداروں اور شہر میں خریداری کے لیئے آنے والے شہریوں کو شدید دشواری کا سامناکرناپڑتا ہے.اوتھل کے عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر نواب جام کمال خان اور ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر زرین خان مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ مین بازار اوتھل کی سڑکوں کی مرمت کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں