منجھوی شوریٰ میں قبائلی تصادم، فائرنگ سے 3 افراد قتل

صیر آباد ( آئی این پی ) نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود میں ایک قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق نصیراباد کے علاقے پولیس منجھو شوری تھانہ کی حدود میں رڈ قبائل کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے نصیراباد کے علاقے زہری پل کے قریب در محمد پر مخالفین نے فائرنگ کردی جان بچانے کی خاطر در محمد رڈ نے پٹ فیڈر کے اندر چھلانگ لگا دی جس سے وہ ڈوب کر جابحق ہوگیا واقع کی اطلاع ملنے پر مقتول در محمد کے ورثا نے مخالفین کے گوٹھ پر حملہ کرکےفائرنگ شروع کردی جس سے دونوں گروپوں سے دو افراد عبدالحلیم اور نزیر احمد جابحق ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی منجھو شوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاشوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقع کی وجہ سیاہ کاری بتائی جارہی ہے پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں