کوئٹہ ،7 محرم کا جلوس برآمد، موبائل سروس معطل، ڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر 2 بجے آرٹ سکول روڈ سے برامد ہوا جو مقررہ راستے پرنس روڈ سے ہوتا ہوا میگانگی روڈ پہنچا۔اس موقع پر پولیس، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ رات ہی جلوس کے راستوں کو سیل کر دیا تھا جبکہ کسی بھی ناخوش گوار صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔جلوس کی سکیورٹی کے لئے 2500 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ساتویں محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ میں آج صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل فون اور انٹر نیٹ ڈیٹا سروسز بند اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں