بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی، سبی میں درجہ حرارت 45 ریکارڈ

کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، ہرنائی، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی اور کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈقلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 ڈگری سینٹی گریڈ رسبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رنوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رجبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 34 اور گوادر میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں