کوئٹہ میں ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

کوئٹہ (آن لائن)سریاب روڈ پر ٹرک اور موٹرسائکل میں تصادم ایک جاں بحق دوسر ا زخمی ہو گیا ڈرائیور فرار ٹرک قبضے میں لےلیا پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ظفراللہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی عزیز اللہ زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ڈرائیور فرار ہو گیا پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں