حب کے ترقیاتی کاموں کیلئے 15 ارب روپے کی منظوری مل چکی، علی حسن زہری

حب (آن لائن) ضلع حب کے مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے 15 ارب روپے کی منظوری مل چکی ہے حب عوامی دیرینہ مسائل کو حل کرنا میرا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صوبائی وزیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری تفصیلات کے مطابق:حب صوبائی مشیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری ایک روز دورے پر حب پہنچ گئے میر علی حسن زہری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کے مختلف اداروں کے ساتھ حب لیڈا کانفرنس حال میں اجلاس کی زیر صدارت منعقد ہوئی صوبائی مشیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے ضلعی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی انکے مسائل سنے جبکہ حب ضلعی اداروں کو بہتر کام کرنے کی ہدایت کی ڈسٹرکٹ حب کے تمام اداروں میں کام چاہیے جبکہ صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں جام غلام قادر ہسپتال سمیت بلوچستان کے 80 ہسپتال انڈس ہسپتال کے حوالے کرنے جارہے ہیں ضلع حب میں 100 بیڈ کا ہسپتال شہید بینظیر بھٹو کے نام سے بنایا جائے گا حب ضلع کے ترقیاتی کاموں کے لئے 15 ارب روپے کی منظوری مل چکی ہے ضلع حب کے دیرینہ مسائل حل کرنا ترجیحات میں ہیں حب شہر میں محنت کشوں کے لئے سوشل سیکیورٹی ہسپتال لی ماڈرنائزیشن اور لیبر کوارٹرز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے بھی شامل ہیں حب ضلعی افسران کے ساتھ اجلاس میں ایم ڈی لیڈا ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ اے ڈی سی علی رضا کھوسہ سمیت دیگر اداروں کے ضلعی افسران بھی شامل تھے سرکاری محکموں کے افسران جاری ترقیاتی اسکمیوں کے کام کا جائزہ لیں کوئی ٹھیکیدار کوتاہی کرے تو فوری کاروائی کر کے کام دوسرے ٹھیکیدار کو دی جائے گی حب عوامی فنڈ میں کوئی خرد برد برداشت نہیں کی جائے گی ہمیں منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے سمیت کام کے معیار کو بھی دیکھنا ہے حب میں ڈی سی کمپلیکس انتہائی ضروری ہے جلد اس کی منظوری لی جائے گی حب میں سات کلومیٹر طویل برساتی نالے کے لئے فنڈ جاری کئے جاچکے ہیں فوری طور پر کام شروع کیا جائے حب ٹاون کو ماڈرن کرنے کے لئے 600 اسکیمات بجٹ میں شامل کی گئی ہیں بلوچستان میں ماہیگیری شعبے کے لئے 1000 ملین منظور کر لئے گئے ہیں جو کہ ماہیگیری شعبے کی بہتری کے لئے لگائے جائیں گے کسی بھی محکمے میں کوئی بھی افسر کام نہیں کرے گا تو وہ اپنا بوریا بسترا گول سمجھے اب سب نے کام کرنا ہے حب کو بدلنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں