خواتین کو پارلیمنٹ کے اندر بھی ہراساں کیا جاتا ہے، رکن قومی اسمبلی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے دعویٰ کیا ہے کہ خواتین کو پارلیمنٹ کے اندر بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خواتین کے لباس پر اعتراض اور ہراساں کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار، پیپلزپارٹی کی سحر کامران اور تحریک انصاف کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے مل کر قانون سازی پر اتفاق کیا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سحر کامران نے دعویٰ کیا کہ خواتین کو پارلیمنٹ کے اندر بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ کسی دوسرے کے لباس پر تنقیدکرے، ہراسانی پارلیمنٹ میں ہے، قائمہ کمیٹیوں میں بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں