وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری
کوئٹہ ( آئی این پی )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا جس میں بلوچستان کابینہ نے اتفاق رائے سے صوبے کی دو جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی ۔کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے لئے انٹرویو کیا جائے گاجبکہ کابینہ نے وفاقی لیویز کے ملازمین کو صوبائی لیویز میں ضم ہونے اور ریٹائرمنٹ کے قریب اہلکاروں کو خاندان کا ایک فرد ملازمت کے لئے نامزد کرنے کا آپشن دے دیاہے صوبائی کابینہ نے بلوچستان پراسیکوشن ایکٹ 2024 اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ایڈوائزری کونسل میں تجدید و تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
Load/Hide Comments