تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پارلیمنٹ پر حملے اور گرفتاریوں کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
کوئٹہ ( پ ر) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جاری کرد ہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرکزی قائدین کے فیصلے کی روشنی میں پارلیمنٹ پر حملے ، تقد س کی پائمالی ، اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف بروز جمعہ 13ستمبر 2024ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہونگے۔ اتحاد میں شامل تمام سیاسی جمہوری جماعتیںاحتجاجی مظاہروں کی تیاری ،انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر ہر ضلع میں اجلاس کے انعقاد کویقینی بنائیں ۔ بیان میں تمام کارکنوں کو احتجاجی مظاہروں ، جلسوں کی بھرپور تیاری کی ہدایت کی جاتی ہے اور تمام عوام دوست، جمہوریت پسند عوام سے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments