چمن، لیویز اہلکاروں کی پک اپ گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیورز کا احتجاج،شاہراہ بند

چمن(ویب ڈیسک)چمن میں این 50 قومی شاہراہ پر پک اپ گاڑی پر لیویز چیک پوسٹ اہلکاروں نے فائرنگ کی۔واقعے کے خلاف ڈرائیورز نے احتجاج کیا، کوئٹہ ژوب شاہراہ کو زیارت کراس پر بند کردیا۔ مال بردار اور مسافر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔بلوچستان کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ساتھ ٹریفک معطل ہوگئی۔انچارج لیویز زیارت کراس پوسٹ کا کہنا ہے کہ پک اپ گاڑیوں میں ایرانی ڈیزل سمگل کیاجارہا تھا، گاڑیاں نہ رکنے پر ٹائروں پر فائرنگ کی، قومی شاہراہ کھولنے کے لئے لیویزکی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں